منگل,  08 اکتوبر 2024ء
آئل اینڈ گیس کمپنی کی سکیورٹی گاڑی پرحملہ،3 ایف سی اہلکارزخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(روشن پاکستان نیوز) آئل اینڈ گیس کمپنی کی سکیورٹی گاڑی پر حملے میں 3 ایف سی اہل کار زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے آئل اینڈ گیس کمپنی کی حفاظتی گاڑی پر حملہ،یہ حملہ درازندہ کے علاقے میں کیا۔ دھماکا ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا، حملے 3 ایف سی اہل کار زخمی ہو گئے،ابتدائی اطلاعات کیمطابق نامعلوم مسلح افراد اور حفاظتی اسکواڈ کے مابین فائرنگ جاری ہے۔ اس دوران ایک شہری بھی زخمی ہوا ۔ فائرنگ کے دوران زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں