هفته,  23 نومبر 2024ء
اسلام آباد ، دبئی کے ویزے کے بہانے شادی شدہ خاتون کی عصمت دری کالرزہ خیز واقعہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دبئی، متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے بہانے وفاقی دارالحکومت میں ویزا کنسلٹنسی کے دفتر میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعہ وفاقی دارالحکومت کے بلیو ایریا میں پیش آیا جب کہ ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون ملزم کے ساتھ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے رابطے میں آئی، جس کی شناخت اسد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے خاتون کو دبئی کے ویزے کے لیے اپنے دفتر بلایا۔

جب خاتون اپنے چھوٹے بچے کے ساتھ اس کے دفتر پہنچی تو ملزم نے اس کے بچے کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس پر حملہ کیا۔

پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں