هفته,  12 اکتوبر 2024ء
مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر ’چور چور‘ کا نعرہ لگانے والا وکیل گرفتار کر لیا گیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کا نعرہ لگانیوالے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئیں تو عتیق الرحمان نامی وکیل نے چور چور کے نعرے لگانے شروع کر دئیے ۔

پولیس کے مطابق وکیل عتیق الرحمان کو نعرے بازی سے منع کیا گیا تھا لیکن اسکے باوجود وہ کارکنوں کو اشتعال دلاتا رہا جس پر اس کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ وکیل عتیق الرحمان سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کیلئے آیا تھا۔

مزید خبریں