هفته,  27 اپریل 2024ء
گیارہ پی ٹی آئی عہدیدار عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

 راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)بانی پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

پی ٹی آئی کے 11 سیاسی رہنماوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی ،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں شیر افضل مروت، فیصل جاوید ، سالار کاکڑ، سیدعلی بخاری، خالد مسعود، ندیم افضل بنتی، ایڈووکیٹ نوید انجم، ساجدہ بیگم، سراج احمد، سرار اظہر طارق بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، شعیب شاہین، عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News