اتوار,  28 اپریل 2024ء
حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی، وزارت تجارت نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی گندم سے بنے آٹے کو برآمد کرنے کی اجازت ہوگی جب کہ درآمدی گندم سے تیار کردہ آٹا صرف برآمدی مقاصد کے لیے برآمد کیا جا سکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم 2021 کے تحت دی گئی تھی جبکہ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کی گئی تھی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں، رواں سال 32.1 ملین ٹن گندم کی پیداوار کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق گندم کی کاشت ہدف سے 1.8 فیصد بڑھ گئی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News