اتوار,  12 مئی 2024ء
9 مئی مقدمات ، رہائی پانیوالے 13 پی ٹی آئی کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کو رہائی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ضمانت منظور ہونے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا ،رہائی کے بعد کارکنان کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 3 کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا، ایم پی او کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے تھے۔

ملزمان حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کا مقدمے میں نامزد ہیں، جن میں اسد، ابرار، رضوان، احمد علی،سجاد، آصف، رضوان اور سہیل شامل ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 5 جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News