هفته,  27 جولائی 2024ء
این اے 83، 85 کے امیدوار کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جعلی، محسن شاہنواز رانجھاکا تہلکہ خیز دعویٰ

این اے 83، 85 کے امیدوار کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جعلی، محسن شاہنواز رانجھا کا دعویٰ

ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ صادق علی کی وفات کا 15 جنوری کو جاری کیا گیا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جعلی ہے۔

سرگودھا میں این اے 85 سے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ الیکشن ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ملتوی کیا گیا۔

محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ چک 142 جنوبی کے رہائشی آزاد امیدوار صادق علی کینسر کے مریض تھے، این اے 83 ، این اے 85 میں آزاد امیدوار صادق علی کی 2 جنوری کو وفات ہوئی۔

ڈاکٹر ذوالفقار نے کہا ہے کہ صادق علی کی وفات کا معاملہ اٹھا کر الیکشن رکوانے کی سازش کی گئی ہے۔

اس معاملے سے متعلق امام مسجد کا کہنا ہے کہ صادق علی 2 جنوری کو فوت ہوئے اور نمازہ جنازہ 3 جنوری کو پڑھائی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News