هفته,  27 جولائی 2024ء
آ ج پاکستان میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں گردآلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کی توقع۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان

ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تاہم صوبہ کے دیگراضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔ تاہم شام/رات میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور،بہاولپور اور بہاولنگرمیں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ مری ، گلیات اور گر دو نواح میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔ تاہم سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ہری پور ، صوابی، مردان ، چارسدہ، نوشہرہ اورمالاکنڈ میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔صوبہ کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News