بدھ,  15 مئی 2024ء
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔

پنجاب حکومت نے 12 مارچ کو سکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتے کیلئے پابندی عائد کر دی تھی جو آج جمعرات کو ختم کر دی گئی۔

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ نے پابندی کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور پرویز الہی سمیت دیگر تمام قیدی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ملاقاتیوں سے مل سکیں گے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بہت بڑی ذمہ داری دیدی

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل کے قریب حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تربیت یافتہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا ، جیل حکام کو دھمکی آمیز کالز بھی موصول ہوئی تھیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News