اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اسدورچ کرپٹ آدمی ہیں، ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود مجھے پی ٹی آئی کے بانی سے ملنے نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی کے بانی بار بار جیل کے عملے کو بتایا۔ کہ وہ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ پر 5 گھنٹے کھڑے رہے لیکن عملہ بہانے بناتا رہا، جیل سپرنٹنڈنٹ بھی چھپ گئے، ساتویں بار ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔عدالتی احکامات نہ مان کروہ کھلم کھلا عدالت کی توہین کررہےہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کرپٹ آدمی ہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ کو قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش کر کے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کروں گا۔