هفته,  27 جولائی 2024ء
عام انتخابات، الیکشن کمیشن کی جانب سے پوسٹل بیلٹ پیپرزکی فراہمی شروع

لاہور(روشن پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرزکی فراہمی کا عمل شروع کردیا ہے ۔

پوسٹل بیلٹ پیپر سےاہل افراد بائیس جنوری تک اپنا ووٹ کاسٹ کرنےکا عمل مکمل کرلیںگے جبکہ پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے پر ووٹر اپنے ووٹ کو مقررہ وقت کیمطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکوبھجوائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات آئندہ ماہ 8 فروری کو شیڈولڈ ہیں جسکی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکیں۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام معمول کیمطابق جاری ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ انتخابی نشانات کی تبدیلی کا عمل جاری رہا تو الیکشن میں تاخیرکا خدشہ ہے، بیلٹ پیپر دوبارہ پرنٹ کروانا پڑیںگےجس کیلئے پہلے ہی وقت بہت محدود ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News