پیر,  07 اکتوبر 2024ء
پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پربم حملہ، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز ) چیف الیکشن کمشنر نے رات گئے لاہور میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر ہوئے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کی ہیں اور ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیدیا ہے،گزشتہ رات لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر نامعلوم مسلح افراد نے پیٹرول بم حملہ کیا تھا، جس میں آفس کے دروازے پر لگے بینرز اور پینا فلیکس سمیت دیگر اشیا جل کر راکھ ہوگئی تھیں،لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 162 سے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے ٹاؤن شپ میں واقع دفتر پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر پیٹرول بم سے حملہ کیا،منظر عباس کھوکھر کے مطابق نامعلوم افراد فجر کے وقت گیٹ پر پیٹرول بم پھینک کر فرار ہو گئے،پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چند مخالفین نے الیکشن آفس پر پیٹرول بم سے حملہ کیا جو تشویشناک اور قابل مذمت ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس ہماری ایف آئی آر درج کرنے سے بھی انکار کر رہی ہے۔

مزید خبریں