بدھ,  15 مئی 2024ء
سینیٹر طلحہ محمود جے یو آئی چھوڑ کر بڑی سیاسی جماعت میں شامل ہو گئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سینیٹر طلحہ محمود نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس بات کا اعلان انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، ملک اس وقت بحران سے گزر رہا ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ 9 سال تک وزارت داخلہ کی کابینہ کمیٹی کے رکن رہے، اور 2021 میں سینیٹ کی سب سے بڑی کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News