بدھ,  15 مئی 2024ء
72 گھنٹوں میں چوتھا زلزلہ ، پاکستان میں زمین ایک مرتبہ پھر لرز اٹھی ، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز )بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیر کو ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 تھی، زلزلے کا مرکز ژوب سے 76 کلومیٹر مشرق میں تھا اور زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔

حالیہ دنوں میں بلوچستان مختلف شدت کے زلزلوں کی زد میں ہے۔

شہروں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 72 گھنٹوں میں یہ چوتھا زلزلہ تھا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منگل اور بدھ کو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے جنوب مغرب میں تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News