جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
راولپنڈی، گلی کےجھگڑے میں فائرنگ سے گلی میں کھیلنےوالا ننھابچہ جاں بحق

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی اعوان مارکیٹ خیابان سرسید میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آ یا، جھگڑے میں فائرنگ سے گلی میں کھیلنےوالا نوسالہ بچہ جاں بحق ہو گیا
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مِلک شاپ والے شخص کی لڑکوں سے لڑائی ہوگئی اورمِلک شاپ والے کے ساتھی نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گلی میں کھیلنےوالا نوسالہ بچہ جاں بحق ہو گیا

گولی روحیل کو لگی جسے ہنگامی بنیاد پر ہسپتال لے جایا گیا مگر ننھا بچہ بینظیرہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا

تھانہ پیرودھائی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی ، اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں

مزید خبریں