پیر,  29 اپریل 2024ء
آ ج پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم رات کے دوران زیریں خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔تاہم رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم شام/رات کے دوران کو ئٹہ ژوب،چمن،ز یا رت اور پشین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم سر گو دھا، فیصل آباد، لاہور، گو جرانوالا، لیہ،بھکرا ، خطہ پوٹھوہار اور ڈیرہ غازی خان، میں رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم کرم،وزیر ستان ، ڈیرہ ا سما عیل خان، کو ہاٹ اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم

کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، شمالی/وسطی پنجاب،گلگت بلتستان اور ژوب میں بارش ہوئی۔ تا ہم ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش: کشمیر: راولاکوٹ 21 ، گڑھی دوپٹہ08، کوٹلی 04، مظفرآباد(ائرپورٹ05 ،سٹی 03) ، خیبر پختونخوا: پٹن 21 ، کاکول14 ، دیر (بالائی 11 ، زیریں01)، بالاکوٹ10 ، کالام 08، چترال05 ، دروش03 ، چیراٹ، میرکھانی 02، مالم جبہ 01، پنجاب: مری 11 ، راولپنڈی (چکلالہ06، شمس آباد05، کچہری03)، اسلام آباد (سیدپور، زیروپوائنٹ05، گولڑہ04، بوکرہ03،ائرپورٹ02)،اٹک03، سرگودھا02،شیخو پورہ ، حا فظ آباد، جوہرآباد، سیالکوٹ ائرپورٹ01:گلگت بلتستان : بگرو ٹ 01، بلوچستان : ژوب میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : چھور ، مٹھی39 ، حیدر آباد، سبی، تربت، لسبیلہ اور ٹنڈو جام میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News