جمعرات,  02 مئی 2024ء
فیصل جاوید سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار،مخصوص نشستوں کیلئے سپریم کورٹ جائینگے، فیصل جاوید

پشاور (روشن پاکستان نیوز) پشاور میں الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔ الیکشن ٹربیونل نے فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت کی اور اسے مسترد کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد اعتراضات کیے گئے، پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے جائیں گے۔ فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتیں لے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے تحریری فیصلہ ملنے کے بعد وہ اگلے فورم پر جائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ جن کو عوام نے مسترد کر دیا ان کو یہ سیٹیں کیسے دی جا سکتی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News