اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) رنگ روڈ منصوبے کی توسیع کی منظوری میں مبینہ کرپشن کے کیس میں قیصرہ الٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔
لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے 5.5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی توثیق کر دی۔
اس حوالے سے انسداد بدعنوانی کی عدالت کے جج صفدر حسین بھٹی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ قیصرہ الہی ،راسخ الہی اور زاراالہی نے ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی۔