جمعه,  03 مئی 2024ء
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کی سزا7مئی تک معطل

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کی سزا7مئی تک معطل کر دی،ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور ایس ایچ او کی سزا بھی 7مئی تک معطل  کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7مئی کو اپیل مقرر کرنے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری آرڈر جاری کیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے پاس وزیراعلیٰ گنڈا پور کے خلاف کارروائی کا کوئی اختیار نہیں،پشاور ہائیکورٹ

یاد رہے کہ یکم مارچ کو جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت کیس میں سزائیں سنائی تھیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News