هفته,  04 مئی 2024ء
الیکشن کمیشن کے پاس وزیراعلیٰ گنڈا پور کے خلاف کارروائی کا کوئی اختیار نہیں،پشاور ہائیکورٹ

پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے جمعرات کو فیصلہ سنایا کہ ای سی پی کو کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں۔

ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہلی نوٹس کے خلاف وزیراعلیٰ گنڈا پور کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے نواز شریف کیس میں شق 62-1 (ایف) کی تشریح کی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ الیکشن ٹریبونل کے قیام کے بعد الیکشن کمیشن کو آگے بڑھنے کا اختیار نہیں دیا گیا۔

عدالتی حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو درخواست گزار کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔

فریقین کو ابتدائی نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کے نوٹس کی کارروائی معطل کردی گئی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز علی امین گنڈا پور کے خلاف ای سی پی کی نااہلی کی کارروائی معطل کردی تھی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News