هفته,  23 نومبر 2024ء
سینٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر سعید گل نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے اسلام آباد سے سینیٹ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، انجم عقیل اور انوشہ رحمان نے الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ رہنماؤں نے اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے پارٹی کو درخواستیں جمع کرادی ہیں، پارٹی قیادت کے فیصلے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

مزید خبریں