لاہور(روشن پاکستان نیوز)سنی اتحاد کونسل نے ملک احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا عارضی لیڈر نامزد کر دیا۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد میاں اسلم اقبال کو حلف نہیں اٹھانے دیا جا رہا جس کی وجہ سے ملک احمد خان بھچر کو اپوزیشن کا عارضی لیڈر بنایا گیا ہے۔
حامد رضا کے مطابق معین ریاض قریشی کو پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے، میاں اسلم اقبال حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت اور میاں اسلم اقبال سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔