نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا بے شمار دولت کے ساتھ ساتھ محبت کی ادھوری کہانی بھی چھوڑ گئے۔
ٹاٹا سنز کے چیئرمین ایمریٹس رتن ٹاٹا کا نام سنتے ہی انسانیت کے ہمدرد کا لفظ ذہن میں آتا ہے۔
رتن ٹاٹا نے اپنی دولت کو بھارت کی عوام کی تعلیم، صحت اور فلاح و بہبو کے کاموں میں صرف کیا یہی وجہ ہے کہ ان کی موت کی خبر بھارتی عوام کے لیے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں۔
ٹاٹا کاروباری دنیا کا وہ نام ہے جسکا ذکر بالی وڈ کی فلموں میں بھی اکثر سنا گیا لیکن ٹاٹا کا رشتہ صرف بالی وڈ فلموں کے ڈائیلاگز سے ہی نہیں بلکہ بالی وڈ کی ایک حسینہ سے بھی تھا۔
وہ کہتے ہیں نہ کہ دولت سے سب کچھ نہیں خریدا جاسکتا شاید یہ جملہ رتن ٹاٹا کی لَو لائف کو بخوبی بیان کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارب پتی رتن ٹاٹا کا دل بالی وڈ حسینہ سمی گریوال پر آگیا تھا۔
رتن ٹاٹا بے انتہا ءدولت کے مالک ہونے کے باوجود زندگی میں محبت کو حاصل نہ کر سکے اور ساری زندگی تنہا ءگزار دی۔
سالوں سلور اسکرین پر اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی بالی وڈ اداکارہ سمی گریوال سفید ملبوسات کے باعث مشہور ہیں اور اسی سبب ’لیڈی اِن وائٹ‘ کہلائی جاتی ہیں۔
سمی گریوال مشہور فلمساز یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا کی کزن ہیں۔
رتن ٹاٹا دل سمی گریوال پر ہار بیٹھے تھے لیکن دونوں کی محبت صحیح منزل تک پہنچ نہ سکی۔
رتن ٹاٹا اور سمی گریوال ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا تھے اور ایک خاص رشتے میں بندھ چکے تھے لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ دونوں کی راہیں ایک نہ ہوسکیں۔
اس شو میں سمی گریوال نے رتن ٹاٹا سے ایسا سوال کیا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا سمی گریوال نے پوچھا آپ نے شادی کیوں نہیں کی؟ جس پر رتن ٹاٹا نے کہا کہ وجوہات کی ایک طویل فہرست نے مجھے شادی نہیں کرنے دی جن میں ٹائمنگ اور کام میں میری مصروفیت شامل ہیں میں کئی مرتبہ شادی کے بہت قریب پہنچ کر بھی شادی نہ کر سکا۔
انہوں نے اس انٹرویو میں انکشاف کیا انہیں زندگی میں چار مرتبہ محبت ہوئی اور محبت شادی تک بھی پہنچنے والی تھی لیکن ایسا ہو نہ سکا۔
سمی گریوال نے رتن ٹاٹا کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ’رتن اور میں طویل عرصہ ایک ساتھ رہے، وہ آئیڈیل شخصیت کے مالک ہیں، مزاحیہ، نرم مزاج اور جینٹلمین کی تمام خصوصیات سے سرشار۔
سمی گریوال نے کہا کہ ’رتن نے کبھی بھی مال و دولت کو ترجیح نہیں دی، وہ بھارت سے زیادہ بیرونِ ملک زندگی گزارتے ہوئے سکون میں تھے۔
مزید پڑھیں: جہیز کیلئے ہراساں کرنے پرتنگ آ کر خاتون کی 11 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی