هفته,  07  ستمبر 2024ء
جہیز کیلئے ہراساں کرنے پرتنگ آ کر خاتون کی 11 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی

 

بھارت(روشن پاکستان نیوز)جہیز کیلئے ہراساں کرنے پر خاتون نے 11 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد کی رہائشی خاتون نے جہیز کیلئے ہراساں کرنے پر تنگ آکر اپنی زندگی ختم کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ 32 سالہ آرتی کی 2020 میں شوہر میانک تیاگی سے شادی ہوئی تھی، شادی میں آرتی کے والدین کی جانب سے اسے جہیز کے ساتھ رخصت کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق شوہر میانک اور سسرال والوں کی جانب سے آرتی کو اضافی جہیز کیلئے ہراساں کیا جانے لگا جس وجہ سے وہ اذیت سے دوچار تھی اور تنگ آکر اس نے 11 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہےکہ آرتی کے والد نے شوہر، ساس اور سسر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News