حافظ آباد(شوکت علی وٹو)قوت سماعت و گویائی سے محروم سوشل میڈیا کے زریعے ایک دوسرے سے محبت کرنے والے بالآخر مل گے.محبت نہ تو سرحدوں کو دیکھتی ہے نہ عمر کے فرق دیکھتی ہے محبت میں امیری غریبی کو بھی نہیں دیکھا جاتا یونان گری سے قوت سماعت و گویائی سے محروم ڈائنیلی نامی دوشیزہ حافظ آباد کے نوجوان کے عشق میں پاگل ہو کر پاکستان حافظ آباد پہنچ گئی۔
گزشتہ روز غیر ملکی(گری یونان) سے ڈائنیلی نامی دوشیزہ گوجرانوالہ روڈ حافظ آباد کے رہائشی نبیل واتل کے عشق میں دیوانی ہو کر حافظ آباد (پاکستان)پہنچ گئی غیر ملکی ڈائنیلی دوشیزہ قوت سماعت و گویائی سے محروم ہے اور جس نوجوان کے عشق میں دیوانی ہو کر حافظ آباد کی یاترا پر ہے وہ بھی قوت سماعت و گویائی سے محروم ہے دو بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے دوشیزہ کو مقامی گیسٹ ہاؤس ٹھہرایا گیا ہے ان کا نکاح آج 19 مئی کو متوقع ہے دوشیزہ کی آمد سے حافظ آباد بھر کے قوت سماعت و گویائی سے محروم لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ اپنے دوست کو اپنے انداز میں مبارکباد دیتے رہے۔
مزید پڑھیں: شبانہ اعظمی نے جاوید اختر کیساتھ کامیاب شادی کا راز بتادیا