بدھ,  05 نومبر 2025ء
کچا گوشت کھانے والے امریکی شہری کے دماغ سے ٹیپ وارم دریافت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کچا گوشت کھانے والے ایک امریکی شہری کے دماغ سے ڈاکٹرز نے زندہ طفیلی کیڑے کو دریافت کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 52نے  سالہ شخص کئی ہفتوں سے مائیگرین کی شکایت کے بعد فلوریڈا میں اسپتال سے رجوع کیا جہاں سی ٹی اسکین میں ڈاکٹروں نے دماغ میں متعدد سیال بھرے خلا دریافت کیے۔

رپورٹ کے مطابق یہ شخص اپنی بیوی اور بلی کے ساتھ رہتا تھا اور عموماً ایسا گوشت کھانا پسند کرتا تھا جو پوری طرح پکا ہوا نہ ہو۔ ابتدائی طور پر ماہرین کو لگا کہ یہ پیدائشی فاسد مواد ہے، جس کے بعد مریض کو اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: معروف امریکی مصنف و صحافی شان کنگ نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کرلیا

تفصیلی معائنے کے دوران دماغ میں ٹیپ وارم کو دریافت کیا گیا جس کے باعث اسے دماغی تکلیف ہو رہی تھی۔ محققین نے بتایا کہ کچے گوشت کھانے کی عادت کے باعث یہ ٹیپ وارم جسم میں داخل ہو کر دماغ تک پہنچا ہوگا۔

ٹیپ وارم کی دریافت کے بعد مریض کو ورم کش اور کیڑوں سے نجات دلانے والی ادویات کا استعمال کرایا گیا اور وہ صحتیاب ہوگیا۔

مزید خبریں