بدھ,  15 جنوری 2025ء
ڈریپ نے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک دوا کی بڑھتی فروخت کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ( ڈریپ ) نے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک دوا کی بڑھتی فروخت پر نوٹس لے لیا۔

سی ای او ڈریپ عاصم رؤف نے تمام صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت فوری روکی جائے۔

عاصم رؤف کے مطابق اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کے لیے قوانین میں فوری تبدیلی بھی کی جائے، بیماری پیدا کرنے والے جرثوموں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کیخلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔

سی ای او ڈریپ نے کہا کہ دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹک ادویات نسخے پر اورپاکستان میں ٹافیوں کی طرح بکتی ہیں، غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی ایکشن تجویزکریں گے۔

مزید پڑھیں: 11سال بعد وزارت داخلہ کی جانب سے نیشنل ڈرگ سروے کرنے کی منظوری دیدی گئی

حکام کے مطابق ادویات کی فروخت کیلئے غیراخلاقی مارکیٹنگ کرنے والی فارما کمپنیوں کے خلاف بھی ایکشن لیں گے، پاکستان میں ہرسال 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتی ہیں۔

مزید خبریں