هفته,  13 جولائی 2024ء
موسم برسات؛ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیا، الرٹ جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت میں موسم برسات کی آمد کے ساتھ ہی ڈینگی کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جس پر مقامی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا اور ڈینگی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے اور ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر من و عن عمل کیا جائے۔ انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ، قومی ادارہ صحت کی جانب سے ایڈوائزری جاری

وزیر داخلہ نے انسداد ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنے اور شہر کے تمام اسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسسز کےحوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام لیبز اور پرائیویٹ اسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ رکھا جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے باونڈری ایریاز میں انسداد ڈینگی ورکنگ گروپ قائم کیا جا رہا ہے۔ جڑواں شہروں کی انتظامیہ انسداد ڈینگی کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کرے گی۔ اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے9کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News