منگل,  23  ستمبر 2025ء
ریڈزون بلال مسجد قدیمی مدرسہ 10 سالہ عبداللہ قتل،9دن بعدبھی ملزمان کا سراغ نہ لگایاجاسکا

اسلام آباد(راجہ اسرار حسین سے)شہر اقتدار میں ریڈ زون سے ملحقہ جی سکس تھری بلال مسجد قدیمی کے مدرسہ میں بے دردی سے حفظ قران کے معصوم 10 سالہ عبداللہ کو مدرسہ کے اندر قتل کر دیا گیا لیکن 9 دن گزرنے کے باوجود تھانہ آبپارہ قاتل کا سراغ لگانے میں ناکام ہے اور مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھانے کے بجائے مدعی کو ٹرخایاجارہا ہے،

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں ریڈ زون سے ملحقہ جی سکس تھری بلال مسجد قدیمی کے مدرسہ میں بے دردی سے حفظ قران کے معصوم 10 سالہ عبداللہ کو مدرسہ کے اندر قتل کر دیا گیا لیکن 9 دن گزرنے کے باوجود تھانہ آبپارہ قاتل کا سراغ لگانے میں ناکام ہے اور مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھانے کے بجائے مدعی کو ٹرخایاجارہا ہے،

حیرت کی بات ہے مدرسہ کے اندر 42 کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں جس میں وہ ناظرہ اور حفظ قران کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں 10 سالہ عبداللہ بھی قران حفظ کرنے کی خاطر مسجد بلال میں زیر تعلیم تھا ،مسجد بلال اور اتنا بڑا مدرسہ ریڈ زون کے قریب ہونے کے باوجود سی سی ٹی وی کیمرے سے محروم ہے، دینی علماء کی انتہائی غیر ذمہ داری مسجد کے اندر اور مدرسے کے باہر کسی قسم کہ کیمرے نہیں لگائے گئے مدرسے کی انتظامیہ کی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے 10 سالہ معصوم عبداللہ کو مسجد کے اندر بے دردی سے قتل کر دیا گیا اور پوری انتظامیہ اس واقعہ سے لاعلم ہے۔

مزید پڑھیں: افسوسناک خبر، چکوال میں ایک شخص نےمالی پریشانیوں سے تنگ آ کر بیوی اور4 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی،دیکھیں

مدعی نے بتایاکہ سی آئی اے کے ایس پی رخسار مہدی اور ان کی ٹیم کی طرف سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اور مدعی کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جا رہا ہے ایس پی سی آئی اے رخسار مہدی نے مجھے پورا یقین دلایا ہے کہ جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کیا جائے گاتاہم مدعی مقدمہ نے اعلی حکام سے بھی واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں