هفته,  27 جولائی 2024ء
فیصل آباد میں ہولناک واقعہ! جائید اد کی خاطر مردہ شخص کی تذلیل کی گئی

فیصل آباد (روشن پاکستان نیوز) فیصل آباد میں ہولناک واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جائیدا د کی لالچ میں وہاں کے مقامی شہریوں نے 35روز پہلے مرنے والے شخص کی قبر کھود کر لاش نکال لی ۔ جائیدا د کی خاطرکاغذات پر انگوٹھے لگانے کی وجہ سے مردہ شخص کی تذلیل کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ ڈھڈی والا کے قریب قبرستان میں پیش آیا۔جہاں مرنے والے شخص کی قبر کھود کر پانچ مرلے کی مکان کو اپنے نام کروانے کی کوشش کی گئی۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسطرح قبر کھود کر لاش کی تذلیل کی گئی۔اس واقعہ سے واضح ہوتا ہے کہ ہمار امعاشرہ کسطرح تباہی کر طرف بڑھ رہا ہے۔ اس طرح کے واقعات تو مغرب میں بھی کبھی رپور ٹ نہیں ہوئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News