راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،03ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم یسین سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،نیوٹائون پولیس نے ملزم شبیر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبد الوہاب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔