اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کاروائیاں، 09ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر  )راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کاروائیاں، 09ملزمان گرفتار، ساڑھے 05کلو سے زائد چرس اور20لیٹر شرا ب برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے ملزم ارسلان سے01کلو500گرام چرس، ملزم سمیر صادق سے540گرام چرس،ملزم سلیم سے05لیٹر شراب،ٹیکسلا پولیس نے ملزم امجد سے01کلو260گرام چرس، ملزم ارشد سے01کلو200گرام چرس، ملزم احسن سے530گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم طیب شبیر سے560گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم شہریار سے10لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم وقاص سے05لیٹر شراب  برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں