بدھ,  14 اکتوبر 2026ء
راولپنڈی فریش ملک ایسوسی ایشن کے ڈھیری حسن آباد زون کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری

راولپنڈی،(روشن پاکستان نیوز)فریش ملک ایسوسی ایشن کے ڈھیری حسن آباد زون کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد وقار، جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود اور دیگر مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا گیا اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔تقریب میں راولپنڈی فریش ملک ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر محمد نذیر، زونل نائب صدر شہباز گوندل، محمد قاسم، محمد ایوب اور چوہدری ارشد سمیت دیگر عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے تنظیمی اتحاد، باہمی تعاون اور دودھ فروش برادری کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب کا مقصد نو منتخب عہدیداران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایشن کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا اور دودھ فروش برادری کے درمیان اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا گیا کہ نو منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں خلوص، دیانت داری اور محنت کے ساتھ ادا کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی ترقی، تنظیمی استحکام اور دودھ فروش برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی اتحاد، مشاورت اور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور ایسوسی ایشن کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ برادری کے اجتماعی مفادات کا تحفظ اور تنظیمی اتحاد برقرار رکھنا اولین ترجیح ہوگی۔

مزید خبریں