اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کے بعد نومنتخب صدر سید ذیشان علی نقوی کو مختلف کھیلوں اور سماجی حلقوں کی شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہےاس موقع پر انور سلیم کاسی، آغا سیم احمد، محمد نسیم خالدی، انعام اللہ اعوان، مراجہ محمد گوہر اقبال، مصور خان، محمد واصف شار، محمد شاہد خان اور دیگر شخصیات نے سید ذیشان علی نقوی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب کے دوران شرکاء نے امید ظاہر کی کہ سید ذیشان علی نقوی کی قیادت میں چیس فیڈریشن آف پاکستان ملک میں شطرنج کے کھیل کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی مبارکباد دینے والی شخصیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شطرنج کے کھیل میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور نئی قیادت کے تحت اس کھیل کو مزید ترقی ملے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کھیلوں کے مثبت فروغ اور نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔











