راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھراور ایس پی راول فیصل سلیم کا مختلف علاقوں میں جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ، ایس پی صدر نے چونترہ اور صدر بیرونی جبکہ ایس پی راول نے وارث خان اور تھانہ سٹی کے علاقوں میں 09 محرم الحرام کے جلوسوں پر پوائنٹ وائز سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے تھانہ چونترہ اور صدر بیرونی جبکہ ایس پی راول فیصل سلیم نے تھانہ وارث خان اور تھانہ سٹی کے مختلف علاقوں میں 09 محرم الحرام کے جلوسوں کے سیکورٹی اتنظامات کا جائزہ لیا،ڈویژنل ایس پیز نے پوائنٹ وائز سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا اور ہدایات دیں۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پرمامور افسران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنائیں،سینئر افسران کو ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک کریں اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کریں، محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے،راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کویقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔