منگل,  10 مارچ 2026ء
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 6200 کا بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 6200 کا بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

کراچی(روشن پاکستاسن نیوز) ملک بھر میں  سونے کی فی تولہ  قیمت میں  6200 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  ایک تولہ سونے کی قیمت 6200 روپے  بڑھ کر 5 لاکھ39 ہزار  562 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونا 5316 روپے اضافے سے 4لاکھ 62ہزار587 روپے کا ہوگیا ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کی لہر ٹوٹ گئی

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 62 ڈالرفی اونس اضافے سے 5168 ڈالرز ہوگئی ہے۔

دوسری جانب   چاندی کی قیمت 394 روپے اضافے سے 8 ہزار 19  روپے تولہ ہوگئی ہے۔

مزید خبریں