اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
آئی ایم ایف کی پاکستان کے تجارتی خسارے اضافے کی پیشگوئی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ مالی سال میں پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھنے کا امکان ہے جب کہ برآمدات اور درآمدات میں اضافے کا بھی تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ نئے مالی سال میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 4.165 ارب ڈالر اضافے کا امکان ہے جب کہ پاکستان کی درآمدات میں 5.517 بلین ڈالر اور برآمدات میں 1 ارب ڈالر کا اضافہ متوقع ہے۔ 352 ملین ڈالر اضافے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ 27 ارب 923 ملین ڈالر تک بڑھ سکتا ہے۔ نئے مالی سال میں درآمدات کا حجم 60 ارب 48 کروڑ ڈالر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی آئندہ مالی سال برآمدات کا تخمینہ 32 ارب 56 کروڑ ڈالر ہے۔

رواں مالی سال کے لیے پاکستان کا تجارتی خسارہ 23.76 ارب ڈالر، درآمدات کا تخمینہ 54.96 ارب ڈالر جبکہ برآمدات رواں مالی سال کے اختتام تک 31.20 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں