اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سینیٹ الیکشن کیلئےتحریک انصاف نےامیدواروں میں ردوبدل کر دی ۔
خواتین کی نشست پرصنم جاویداور ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جبکہ پنجاب کی جنرل نشستوں پرحامد خان اورذلفی بخاری امیدوارہونگے۔
پی ٹی آئی نے کورنگ امیدوارکےطورپرعمرسرفرازچیمہ اوراعجازمنہاس کونامزد کردیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں اسلم اقبال کے مطابق صنم جاوید کو خواتین کی نشست پر جبکہ سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ٹیکنو کریٹ نشست پر امیدوار ہوں گی ۔