اتوار,  29 نومبر 2026ء
اسلام آباد جناح گارڈن انکوائری رپورٹ: جعلی خطوط، بیک ڈیٹ ٹرانسفرز اور بغیر نیلامی الاٹمنٹس ثابت، مینجمنٹ کمیٹی نے عملدرآمد کے بجائے عدالت سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(راجہ اسرار حسین) فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں منیجمنٹ کمیٹی کی مالی بے ضابطگیاں،بے قاعدگیاں اور بدعنوانیاں انکوائری رپورٹ میں ثابت ہو گئیں جبکہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ کے لیے جناح گارڈن ٹیسٹ کیس بن گیا لیکن منیجمنٹ کمیٹی نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کرنے کے بجائے ہائیکورٹ میں چیلنج کرکے مزید کرپشن کرنے کے لیے وقت حاصل کر لیا حالانکہ انکوائری رپورٹ میں منیجمنٹ کمیٹی کا مکمل موقف شامل تھا۔دستیاب دستاویزات کے مطابق انکوائری رپورٹ میں جو الزامات ثابت(PROVED) ہوئے ہیں ان میں جعلی اور بیک ڈیٹ خطوط جاری کرنا ثابت ہوا ہے رپورٹ کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی نے غیر قانونی کمرشلائزیشن کو چھپانے کے لیے جعلی اور بیک ڈیٹ خطوط جاری کیے اور سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی جس کی اہم مثالیں پلاٹ نمبر 1، اقبال ایونیو کو 25 جنوری 2024 کو کمرشل کیا گیا اسی دن واپسی کا خط بھی دکھایا گیا جبکہ دونوں خطوط کے سیریل نمبر مسلسل تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ایک ہی وقت میں تیار کیے گئے بعد میں انکوائری کے دوران وہ واپسی کا خط ریکارڈ سے غائب کر کے 21 دسمبر 2023 کا ایک نیا خط فائل میں رکھ دیا گیا حالانکہ پلاٹ 25 جنوری 2024 کو کمرشل ہوا تھا یعنی واپسی کا خط کمرشلائزیشن سے ایک ماہ پہلے کا دکھایا گیا جو منطقی طور پر ناممکن ہے اسی طرح پلاٹ نمبر 18 کا بھی یہی پیٹرن سامنے آیا جو 26 دسمبر 2023 کو کمرشل ہوا لیکن اس کی واپسی 21 دسمبر 2023 کو دکھائی گئی متعدد پلاٹوں کی ٹرانسفر NDC جاری ہونے سے مہینوں اور سال بعد ہوئی لیکن ٹرانسفر لیٹر بیک ڈیٹ میں جاری کیے گئے مثال کے طور پر پلاٹ نمبر 1، اسٹریٹ 13-A کی NDC کی درخواست 28 جولائی 2025 کو آئی NDC اسی دن جاری ہوا لیکن ٹرانسفر یکم مارچ 2024 کا دکھایا گیا کمرشل پلاٹ نمبر 55، JCC کی ٹرانسفر فروری 2025 میں ہوئی لیکن لیٹر یکم مارچ 2024 کا بنایا گیا پلاٹ نمبر 86-A، JCC کی ٹرانسفر میں بھی سنگین تضاد پایا گیا۔رپورٹ کے مطابق خلیل احمد نے 22 جنوری 2024 کو عارف علی کے حق میں دستاویزات پر دستخط کیے حالانکہ وہ خود 24 جنوری 2024 کو اس پلاٹ کے مالک بنے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرانسفر فیس اور NDC چارجز بینکنگ چینل کے بجائے نقد وصول کیے گئے اور دستی رسیدیں بغیر تاریخ کے جاری کی گئیں تاکہ شفافیت اور ٹریسیبلٹی ختم ہو جائے۔دستیاب دستاویزات کے مطابق بغیر نیلامی کمرشل پلاٹ بنانا اور الاٹ کرنا بھی ثابت ہوا ہے۔انکوائری کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی نے موجودہ سڑک کاٹ کر کمرشل پلاٹ نمبر 86-A، JCC بنایا پلاٹ نمبر 86-A کے حوالے سے فرزند علی کے نام 11 نومبر 2020 کا الاٹمنٹ لیٹر پیش کیا گیا جس پر اس وقت کے سیکرٹری کے دستخط تو تھے لیکن سرکاری مہر نہیں تھی دستخطوں کے موازنے پر بھی واضح فرق پایا گیا بعد میں 26 فروری 2026 کو فرزند علی نے خود انکوائری آفیسر کے سامنے بیان دیا کہ انہیں نہ پلاٹ نمبر 317 اور نہ ہی 86-A کبھی الاٹ ہوا ہے اور نہ ہی انہوں نے کبھی اس کی ٹرانسفر کے لیے سوسائٹی میں پیش ہو کر دستخط کیے انہوں نے اپنے نام کے غلط استعمال پر سوسائٹی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔انکوائری رپورٹ میں قرار دیا گیا کہ موجودہ سڑک کاٹ کر کمرشل پلاٹ بنانا مکمل طور پر غیر مجاز اور غیر قانونی ہے۔ اسلام آباد لینڈ ڈسپوزل ریگولیشنز 2005 کی شق 6(1) کے تحت تمام کمرشل پلاٹ کھلی نیلامی کے ذریعے فروخت کرنا لازم ہے، جبکہ یہاں بغیر نیلامی الاٹمنٹ کی گئی اسی طرح کمرشل پلاٹ نمبر 3-A اور 4-A، JCC کو 26 فروری 2024 کو آصف حسین کے نام براہ راست الاٹ کیا گیا جبکہ لیٹر کو “ٹرانسفر” کا عنوان دیا گیا حالانکہ یہ تازہ الاٹمنٹ تھی ان لیٹرز میں “اگینسٹ لینڈ” کا ذکر تھا لیکن اس زمین کا کوئی ریکارڈ فائل میں موجود نہیں تھا گندھارا بلاک کا کمرشل پلاٹ نمبر 10 بھی 7 فروری 2024 کو عاطف محمود کے نام بغیر نیلامی الاٹ کیا گیا۔دستیاب دستاویزات کے مطابق ایمینٹی پلاٹوں کو رہائشی میں تبدیل کرنا،اس الزام کے تحت کہا گیا ہے کہ فیز-I ایکسٹینشن LOP میں پارکوں اور گرین بیلٹس کے لیے مختص پلاٹوں کو رہائشی پلاٹوں میں تبدیل کیا گیا جن میں اسٹریٹ 123-C کے قریب گرین بیلٹ، اسٹریٹ 123-F میں 1.4 کنال پارک، اسٹریٹ 19-D کے قریب 5.40 کنال پارک، اور علمدار روڈ پر مسجد کے لیے مختص 8.7 کنال زمین شامل ہے۔انکوائری میں مینجمنٹ کمیٹی نے اس الزام سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نئی اسٹریٹ غیر قانونی طور پر نہیں بنائی گئی اور نہ ہی گرین ایریاز پر الاٹمنٹ ہوئی۔ریکارڈ کے مطابق CDA سے منظور شدہ جناح گارڈن ف…

مزید خبریں