ڈسکہ: (روشن پاکستان نیوز) معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ضمانت مل گئی، تاہم رہائی نہ ہو سکی۔
دوسری جانب ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں بھگدڑ کے دوران جاں بحق ہونے والے ریحان کے ورثا نے مسٹر پتلو کو معاف کر دیا۔
معاف کرنے والوں میں ریحان کی والدہ، دو بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں جنہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ مسٹر پتلو اور اس کا بھائی بے قصور ہیں۔
ورثا کے بیانات کی روشنی میں علاقہ مجسٹریٹ کاشان محمد علی نے مسٹر پتلو کی ضمانت منظور کر لی۔











