هفته,  28 نومبر 2026ء
سونے کی قیمت میں مسلسل 2 روز اضافے کے بعد 2300 روپے کی کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972  روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے ہوگئی۔

ملکی و عالمی منڈی میں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سستا ہوگیا

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 653 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں