جمعه,  27 نومبر 2026ء
مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی

پشاور(روشن پاکستان نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اس پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا۔

پشاور میں ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوان صرف تبدیلی کو قبول نہ کریں بلکہ اس میں فعال کردار بھی ادا کریں۔

پشاور میں شادیوں پر ہوائی فائرنگ کیخلاف پولیس کریک ڈاؤن، 6 دلہوں سمیت 13 ملزمان گرفتار

گورنر کے پی نے کہا کہ فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا، کوشش ہوگی ڈائیلاگ کے ذریعے حل نکلے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اب احتجاجی سیاست کا اب متحمل نہیں ہوسکتا۔

مزید خبریں