پیر,  23 نومبر 2026ء
مدینہ سے ملتان کی پرواز میں 80 سالہ مسافر کا انتقال، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی(روشن پاکستان نیوز) نجی ائیر لائن کی مدینہ سے ملتان کی پرواز پی ایف 763 میں 80 سالہ مسافر کا انتقال ہوگیا۔ مسافر کی جان بچانے کی کوشش میں پرواز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

پرواز پاکستان کی فضائی حدود میں آواران کے قریب تھی کہ 80 سالہ مسافر شیخ محمد عالم کی طبیعت خراب ہوئی جس پر  پائلٹس نے اے ٹی سی کو آگاہ کرکے پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑا۔

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، 2 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا گمشدہ سامان مالک کے حوالے کردیا

جناح ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے طیارے میں پہنچ کر مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم ڈاکٹرز کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے باعث مسافر کا انتقال ہوچکا تھا۔

ملتان کے شیخ محمد عالم نے حالیہ سفر میں عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

مزید خبریں