جمعرات,  19 نومبر 2026ء
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس بھٹی گھر میں مردہ پائے گئے، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

حافظ آباد(شوکت علی وٹو) سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ پائے گیے ہیں، طبعی موت یا قتل پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ،وہ ضلع حافظ آباد کے معروف سیاسی گھرانے بھٹی برجدارہ سے تعلق رکھتے تھے۔

حافظ آباد میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا

سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس بھٹی ضلع حافظ آباد کے حلقہ این اے-103 پنڈی بھٹیاں سے متعدد بار 2002ء اور 2008ء کے عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ 2013ء کے انتخابات میں بھی کامیاب ہوئے تاہم انتخابی عذرداریوں کے باعث ان کی نشست کالعدم قرار دے دی گئی تھی. 2012ء سے 2013ء کے دوران سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی کابینہ میں بطور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس خدمات انجام دیں۔وہ مبینہ طور پر اپنے گھر پر مردہ پائے گے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ان کو انکے گھر میں قتل کیا گیا ہے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ،لاش پوسٹ مارٹم کے ہسپتال منتقل کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں