منگل,  17 نومبر 2026ء
اب گوگل ڈرائیو کی بجائے آپ واٹس ایپ کے اپنے کلاؤڈ اسٹوریج میں ڈیٹا بیک اپ محفوظ کرسکیں گے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) واٹس ایپ میں آپ کے چیٹ اور دیگر ڈیٹا کے بیک اپ کے لیے کلاؤڈ سروس کو استعمال کیا جاتا ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل ڈرائیو جبکہ آئی فون صارفین کے لیے آئی کلاؤڈ کو چیٹ بیک اپ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مگر اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو چیٹ بیک اپ کا نیا آپشن فراہم کیا جا رہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین اپنی چیٹس کو گوگل کی بجائے واٹس ایپ کے کلاؤڈ سٹوریج میں محفوظ کرسکیں گے۔

یہ کلاؤڈ اسٹوریج بیک اپ بھی انکرپٹڈ ہوگا۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اب کلاؤڈ بیک اپ کے 2 آپشنز دستیاب ہوں گے، گوگل ڈرائیو اور واٹس کا اپنا کلاؤڈ اسٹوریج، جس میں صارفین کو 2 جی بی مفت اسٹوریج کی پیشکش کی جائے گی۔

ابھی ویسے تو واٹس ایپ میں ذاتی میسجز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر بائی ڈیفالٹ کام کرتا ہے مگر گوگل پر ڈیٹا بیک اپ کے لیے آپ کو خود ایسا کرنا ہوتا ہے۔

جب آپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بیک اپ ڈیٹا کے لیے ان ایبل کرتے ہیں تو کوئی بھی (واٹس ایپ بھی) اس تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر چیٹس اور پھر چیٹ بیک اپ آپشن پر کلک کریں۔

وہاں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ پر کلک کرکے اسے ان ایبل کر دیں۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر جس کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کر رہے تھے

مگر واٹس ایپ کے اپنے کلاؤڈ اسٹوریج میں تمام ڈیٹا بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ 2 جی بی مفت کلاؤڈ اسٹوریج کی سہولت فراہم کی جائے گی مگر واٹس ایپ پلس سبسکرپشن کے صارفین کو 100 جی بی اسٹوریج فراہم کی جائے گی۔

اسی طرح میٹا ون کے ذریعے 4 ٹی بی اسٹوریج حاصل کی جاسکے گی اور سبسکرپشن ری نیو نہ کرنے پر 4 ماہ بعد بیک اپ مستقل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں