واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا فیصلہ بنگلا دیشی عوام کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ حسینہ کے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کا معاملہ بنگلادیش کا داخلی معاملہ ہے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ واشنگٹن ڈھاکا حکومت کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
یاد رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کیخلاف جرائم پر سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔
امریکہ ایران سے آخر کیا چاہتا ہے؟ مارکو روبیو نے واضح کر دیا
شیخ حسینہ اگست 2024 میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں اور گزشتہ سال نومبر میں بنگلا دیشی عدالت نے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم پر غیر حاضری میں سزائے موت سنائی تھی۔
انہوں نے بھارت سے دسمبر میں وطن واپس آکر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے ان کی جانب سے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی درخواستیں جمع کرانے کی خبر سامنے آئی، بنگلا دیش نے بھارت سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔











