منگل,  17 نومبر 2026ء
تین بڑی طاقتوں کی اہم ملاقات، یورپ میں تشویش کی لہر

روم (روشن پاکستان نیوز) چین، روس اور امریکا کے سربراہان کی پہلی سہ فریقی ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیوٹن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ممکنہ ملاقات 18 اور 19 نومبر کو متوقع ہے اور ان تین بڑی طاقتوں کی ملاقات پر یورپ اور یوکرین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

مجوزہ سہ فریقی ملاقات سے نئی یالٹا کانفرنس کے خدشات جنم لینے لگے ہیں۔

ٹرمپ فی الحال ایران کیخلاف بڑا فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنےکے خواہشمند نہیں: امریکی اخبار

یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مستقبل کا فیصلہ اس کی شمولیت کے بغیر نہ ہو اور انہوں نے ممکنہ ملاقات کو یالٹاٹو بننے سے روکنے پر زور دیا ہے۔

جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمےکی بات چیت میں یورپ کی شمولیت ضروری ہے جب کہ روس نے واضح کیا ہے کہ یوکرین کا معاملہ سہ فریقی ملاقات کے ایجنڈے میں شامل ہو گا۔

مزید خبریں