واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین سے آنے والی ہر خوبصورت خاتون کو جاسوس قرار دے دیا جاتا ہے نہیں معلوم جینسن ہوانگ سے تعلق رکھنے والی خاتون واقعی جاسوس تھی یا نہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دورہ چین میں شمالی کوریا رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات ہو سکتی ہے، دورہ چین میں اہم امورپربات چیت کریں گے ایشیا کے دورے کے دوران زیادہ تر اہم ملاقاتیں معیشت سے متعلق ہوں گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ اینویڈیا سی ای او کے عہدے پر ہوانگ کی واپسی پر مجھے کوئی اعتراض نہیں، چین میں صدر شی جن پنگ اور صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کروں گا جس میں جوہری تخفیف اسلحہ، ایران اور یوکرین پر بات چیت کریں گے، چین کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں ہمارے پاس بہت کچھ کرنےکاموقع ہے۔
ٹرمپ فی الحال ایران کیخلاف بڑا فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنےکے خواہشمند نہیں: امریکی اخبار
صدر ٹرمپ نے کہا کہ فلپائن کا دورہ اہم ہو گا جس میں اقتصادی امور پر خصوصی بات چیت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اڈوں پر 99 فیصد حملے ناکام بنائے، ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کو تقریباً مکمل طور پر روکا گیا مجھے ایران کے ڈرونز سے کوئی خطرہ نہیں۔











