بدھ,  14 اکتوبر 2026ء
سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کے باعث فلائٹ آپریشن محدود، پاکستانی پروازیں کم ترین سطح پر آگئیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب کے ائیرپورٹس پر حوثیوں کے حملوں کے باعث فلائٹ آپریشن محدود سطح پر آنے کی وجہ سے پاکستان کی پروازیں بھی کم ترین سطح  پر آگئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 114 پروازیں منسوخ یا نان آپریشنل رپورٹ ہوئیں جبکہ 77 میں تاخیر ہوئی۔

ریاض ائیرپورٹ کی بندش سے آج بھی پاکستان سے ریاض کی 28 پروازیں منسوخ ہیں جبکہ ریاض ائیرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک کیلئے بند ہے۔

ادھر پی آئی اے نے ملتان سے ریاض کی پرواز پی کے 765 متبادل ائیرپورٹ کیلئے روانہ کردی ہے،کراچی سے جدہ کی 2، سیالکوٹ اور ملتان سے دمام کی ایک، ایک پرواز منسوخ ہے اور لاہور مدینہ کی پروازوں ایس وی 724، 725 میں 5 گھنٹے تاخیر ہے۔

پی آئی اے کا لندن آپریشن میں توسِیع کا اعلان: 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلانے کا فیصلہ

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے اسکردو کی 4 پروازوں میں ڈھائی سے 3 گھنٹے تک تاخیر ہوئی جبکہ کراچی سے لاہور کی 5 پروازوں میں 3 سے 8 گھنٹے تک اور کراچی سے اسلام آباد کی 7 پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔

مزید خبریں