هفته,  10 اکتوبر 2026ء
ریاض کے کنگ خالد ائیرپورٹ کے متاثرہ مسافروں کے لئے ہدایت جاری

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث متاثرہ مسافروں کے لیے سعودی وزارتِ خارجہ نے اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے ان مسافروں سے اپیل کی ہے جن کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں یا ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والی بعض پروازوں کی معطلی یا تاخیر کے باعث وہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق متاثرہ مسافر جس ملک میں موجود ہیں، وہاں سعودی عرب کے سفارتی مشنز سے رابطہ کریں تاکہ انہیں ضروری معاونت اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے متاثرہ مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مدد کے حصول کے لیے متعلقہ سعودی سفارتی مشن سے رابطہ کریں۔

مزید خبریں